
اجمیر/نئی دہلی، 27 اپریل(میرا وطن نیوز )
راجستھان کے دور دراز علاقوں میں بیمار وں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جمعیت علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ کیمپ گاو ¿ں بٹھور، تحصیل نصیرآباد، ضلع اجمیر (راجستھان) میں جمعیت علماءہند اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے مشتر کہ تعاون سے منعقد کیا گیا ۔ کیمپ میں علاقے اور اطراف سے بڑی تعداد میں عوام نے بلا تفریق مذ ہب و ملت شرکت کی اور تقریباً دو سو مریضوں نے مستفید ہوکر اپنا معائنہ اور علاج کروایا۔
کیمپ میں بالخصوص یونانی طریقہ علاج کے تحت مریضوں کا علاج کیا گیا،کیمپ کے دوران معدہ و ہاضمہ کے امراض، جلدی بیماریوں، جوڑوں کے درد، بخار، نزلہ و زکام، شوگر اور بلڈ پریشر جیسے مختلف امراض کا ماہر اطباءنے نہایت توجہ اور مہارت کے ساتھ معائنہ کیا، جبکہ تمام مریضوں کو ضروری ادویات بلا معا وضہ فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر دہلی سے تشریف لائے ماہر و تجربہ کار اطباءاور صفدر جنگ اسپتال میںیونانی شعبہ کے روح روا ں ڈاکٹر سید احمد خان، اسرار احمد اجینی، ڈاکٹر نوا ز الحق، ڈاکٹر انیس الرحمن، ڈاکٹر محمد روشن، ڈاکٹر سید منصور علی، سید اسد شاہ، آئی اے صدیقی اور سید معیظ علی نے اپنی خدمات پیش کیں۔ اسی طرح ادے پور سے آئی نرسنگ آفیسر افسانہ بانو، جو دھارام، ونیت شرما اور ان کی ٹیم نے بھی ذمہ داری اور جانفشانی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔
اس موقع پر مولانا علیم الدین اجمیری (آرگنائزر جمعیت علماءہند )، مولانا کامل ، مولانا سلیمان قاسمی بھیم پورہ، مولانا شریف بیاور، مولانا شہاب الدین ، مدرسہ قاسم العلوم بٹھور کے ناظم محمد احمد اور ان کا عملہ، نیز مولانا قمر الدین (جمعیت علماءاجمیر)، حافظ زبیر، گاو ¿ں بٹھور کے امام مفتی اسحاق، حاجی شکیل ، صوبیدار عبداللہ بھائی، ہاشم بھائی، شاعر بابا اور دیگر معزز سماجی کارکنان نے بھرپور تعاون کیا اور کیمپ کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ یہ عمل جمعیت علماءہند کے اسپیشل اجمیر پروجیکٹ کے تحت رو بعمل لایا گیا ہے ، جس کے تحت متعدد فلاحی اور ملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کی قیادت قاری احمد عبداللہ رسول پوری (سکریٹری جمعیت یوتھ کلب جمعیت علماءہند ) انجام دے رہے ہیں۔
اس سلسلے میں مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ فلاحی خدمات اور ضرورت مندوں کی امداد جمعیت علماءہند کے بنیادی مشن کا اہم حصہ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجمیر پروجیکٹ کا آغاز اسی مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات تک دینی، اخلاقی اور رفاہی خدمات پہنچائی جا سکیں ۔
No Comments: