مرد ٹیلر نہیں لے سکتے خواتین کے کپڑوں کے ناپ
خواتین کو ’’بیڈ ٹچ‘‘ سے روکنے کے لیے اتر پردیش میں ویمنس کمیشن کی تجویز
نئی دہلی/لکھنو: ریاست اتر پردیش میں ویمنس کمیشن نے خواتین کو ’’بیڈ ٹچ‘‘ سے روکنے کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے۔ اس تجویز کے مطابق مرد ٹیلرس کو خواتین کے کپڑوں کا ناپ لینے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور نہ ہی مرد اصلاح سازوں کو خواتین کے بال کاٹنے چاہیے۔ صدر ویمنس کمیشن ببیتا چیہتا نے کمیشن کے اجلاس میں یہ تجویز رکھی جس کی دیگر ارکان نے حمایت کی۔ 28 اکتوبر کو ویمنس کمیشن کا ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں کئی تجاویز پیش کی گئیں جن میں مرد ٹیلر کی جانب سے خواتین کا ناپ لینے اور کپڑوں کی سلوائی کی اجازت نہ دینے اور ٹیلر و باربر شاپ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جم اور یوگا سنٹرس میں بھی مرد ٹریننگ نہیں دے سکیں گے۔ ابھی فی الحال یہ صرف ایک تجویز ہے لیکن بعد میں قانون بن سکتا ہے۔
No Comments: