مورینہ (مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے ضلع مورینہ کے ایک موضع میں گائے کا گوشت برآمد ہونے کے بعد گرفتار دو افراد پرقومی سلامتی قانون(این ایس اے) لگادیاگیا۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ ذبیحہ گاؤ کی شکایت ملنے پر پولیس نے جمعہ کی رات ضلع کے موضع نورآباد کی بنگالی کالونی کے ایک مکان سے بیف اور گائے کی کھال برآمد کی تھی۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ایک دیہاتی انیپال گرجر نے شکایت کی تھی کہ بعض افراد نے گائے کا ذبح کیا اور جب اس نے اس کی مخالفت کی تو اس پر حملہ کردیاگیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام کا ہے۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر آدرش شکلا نے یہ بات بتائی۔
پولیس نے بعدازاں ہڈیوں اور بیف سے بھرے دو تھیلے اور گائے کی ایک کھال ملزمین کے مکان سے برآمدکی۔ چار افراد بشمول دو خواتین کو جمعہ کے دن گرفتارکیاگیا۔ ایک کمسن لڑکے کو بھی حراست میں لیاگیا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اروندٹھاکر نے کہا کہ دو گرفتارملزمین اصغر اور رتوا پر ہفتہ کے دن این ایس اے لگادیاگیا اور انہیں جیل بھیج دیاگیا۔ واقعہ کے بعد دایاں بازو تنظیموں کے کئی ورکرس نے ہفتہ کے دن راستہ روکو احتجاج منظم کیاتھا۔
No Comments: