ہندوستان کا آئین اب سنسکرت اور میتھلی زبان میں بھی
ترجمہ شدہ آئین کی کاپیوں کا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اجراء کیا
ہندوستان کا آئین اب سنسکرت اور میتھلی زبان میں بھی پڑھا جا سکے گا۔ آئین سازی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منگل کو ہندوستان کی دو قدیم زبان میتھلی اور سنسکرت میں ترجمہ شدہ آئین کی کاپیوں کا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اجراء کیا۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ، دونوں ایوانوں کے اسپیکر، وزیر اعظم نریندر مودی اور اپوزیشن رہنما راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ یوم آئین کے موقع پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ یہ آئین ملک کو ذہین لوگوں کی دین ہے۔ اس نے ملک کے تنوع کو آواز دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں میں ہمارا ملک عالمی دوست بن کر اُبھرا ہے۔ آج ممنون قوم اپنے آئین سازوں کو سلام کرتی ہے۔
No Comments: