قومی خبریں

خواتین

دہشت گردی پر ہندوستان اور عمان یکساں فکرمند

وزیر اعظم نریندر مودی اور عُمّان کے سلطان ھیثم بن طارق کے مابین کئی امور پر تبالہ خیال

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نئی دلّی میں عُمّان کے سلطان ھیثم بن طارق کے ساتھ بات چیت میں بحری اشتراک، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون اور خلا اور مالی امور کی ٹیکنالوجی جیسے نئے شعبوں میں اشتراک کے معاملات زیر غور آئے۔میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری ونئے موہن کواترا نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے مسئلے پر تشویش کا اظہارکیا۔انھوں نے توانائی کی یقینی فراہمی، خاص طور پر ماحولیات کیلئے سازگار توانائی کے شعبے میں اشتراک کے ممکنہ عناصر پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
دونوں لیڈروں نے مستقبل کیلئے بھارت-عمان مشترکہ نظریاتی ساجھے داری کو بھی منظور کیا۔ مشترکہ نظریے میں باہمی رابطوں کیلئے خاکہ تجویز کیا گیا ہے، جو وزیر اعظم کے امرت کال کے نظریے کے تحت بھارت کے ترقیاتی نظریے اور عمان کے 2040 کے نظریے پر مبنی ہے، جو دونوں ملکوں کا اپنا اپنا قومی ترقیاتی خاکہ ہے۔نظریے سے متعلق دستاویز میں آٹھ سے دس شعبوں میں ساجھے داری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اِن میں بحری اشتراک اور رابطے، توانائی کی یقینی فراہمی، خلا، ڈیجیٹل ادائیگی، صحت، سیاحت، ہوٹل صنعت، زراعت اور خوراک کی یقینی فراہمی شامل ہیں۔
اِس سے قبل اِس دورے سے پہلے دونوں ملکوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافت اور مالی امور کے جرائم سے نمٹنے کے شعبے سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت ناموں پر دستخط کئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی فروری 2018 میں عمان کے دورے پر گئے تھے۔عمان کے سلطان ھیثم بن طارق بھارت کے تین دن کے سرکاری دورے پر کَل نئی دلّی پہنچے ہیں۔ اُن کے ہمراہ سرکردہ وزیروں اور عہدیداروں سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی بھارت آیا ہوا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *