ممبئی مہاراشٹر: حال ہی میں مہاراشٹر کی ایک ٹرین میں مسلم بزرگ اشرف علی پر کیے گئے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس نے ملک بھر میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ بزرگ اشرف علی اس وقت ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے آج اسپتال میں اشرف علی سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ ان کے علاج اور بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے ‘ایکس’ ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے کہا، “مہاراشٹر کی ٹرین میں جن بزرگ کے ساتھ مار پیٹ کی گئی تھی، آج ممبئی کے اسپتال میں پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ بزرگ اشرف علی اس وقت ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے آج اسپتال میں اشرف علی سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ ان کے علاج اور بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے ‘ایکس’ ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے کہا، “مہاراشٹر کی ٹرین میں جن بزرگ کے ساتھ مار پیٹ کی گئی تھی، آج ممبئی کے اسپتال میں پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
ویڈیو میں عمران پرتاپ گڑھی نے مزید کہا، “چھترپتی شیواجی مہاراج اور بابا صاحب امبیڈکر کی اس زمین پر نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت کی بوکھلاہٹ واضح ہے، اور نظامِ قانون مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ بزرگ اشرف علی کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
No Comments: