
نئی دہلی،16مئی (میرا وطن نیوز)
ہیومن ویلفیئر فاو ¿نڈیشن کی جانب سے70 یتیم بچوں کو رفتار اسکالر شپ دی گئی۔ اسکالر شپ تقسیم کا یہ پروگرام ابوالفضل انکلیو واقع جماعت اسلامی ہند کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصو صی تھے ادارہ تحقیق و تصنیف علی گڑھ کے صدر ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی انہوں نے کہا کہ ہیومن ویلفیئر فاو ¿نڈیشن کا یہ قدم سماجی انصاف کی عملی تصویر ہے فلاحی اداروں کی ذمہ داری صرف امداد دینا نہیں بلکہ نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا بھی ہے۔
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کےجنرل سکریٹری ایم ساجد نے کہا کہ ضرورت مند طلبہ تک مدد پہنچانا ہم اپنا فر ض سمجھتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری یہ اسکالرشپ آپ کے خواب کی تکمیل میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ وژن 2026 کے چیئرمین ٹی عارف علی نے طلبہ سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس امداد کو اپنی تعلیمی ترقی کا ذریعہ بنائیں اور سماج کی خدمت کا عزم لے کر آگے بڑھیں۔
No Comments: