نئی دہلی : لوک سبھا انتخاب کے تیسرے مرحلہ میں شام 5 بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ کی خبریں سامنے آ ئی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شام 5 بجے تک آسام میں سب سے زیادہ 74.86 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ مغربی بنگال میں 73.93 فیصد اور گوا میں 72.52 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ دیگر ریاستوں کی بات کی جائے تو 5 بجے تک بہار میں 56.01 فیصد، چھتیس گڑھ میں 66.87 فیصد، گجرات میں 55.22 فیصد، کرناٹک میں 66.05 فیصد، مدھیہ پردیش میں 62.28 فیصد، مہاراشٹر میں 53.40 فیصد اور اتر پردیش میں 55.13 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے احمد آباد میں ووٹ ڈالا۔ وزیراعظم گاڑی کے ذریعے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ یہاں وزیر داخلہ امت شاہ ان کا انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران پی ایم مودی اور امت شاہ سڑک پر چند میٹر چل کر پولنگ بوتھ پہنچے، جہاں پی ایم مودی نے ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
No Comments: