قومی خبریں

خواتین

لوک سبھا انتخابات وقت سے پہلے کرانے کا سرکار کا کوئی ارادہ نہیں :انوراگ ٹھاکر

آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کو عام انتخابات کے ساتھ کرانے کے لئےاِن میں تاخیر کرنے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں

نئی دہلی :اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر نے یہ وضاحت کی ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات مقررہ وقت سے پہلےکرانے کا سرکار کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میںاُنہوں نے کہاکہ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کو عام انتخابات کے ساتھ کرانے کے لئےاِن میں تاخیر کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ٹھاکر نے انتخابات وقت سےپہلے کرائے جانے اور اِن میں تاخیر کرنے کو ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائی قرار دیا۔وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ سرکار نے”ایک ملک-ایک انتخاب “ کے امکان کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے اور یہ کمیٹی متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کرے گی۔
ایک دیگر پروگرام میں انوراگ سنگھ ٹھاکر نے الزام لگایا کہ اپوزیشن ملک کے لوگوں کو بانٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ پنجاب کے کپورتھلہ ضلعے میںپھگواڑہ کے نزدیک ہربنس پور گاؤں میں”میری ماٹی-میرا دیش“ پروگرام کے موقع پر وہ سناتن دھرم کے بارے میں اودئے ندھیاسٹالن کے بیان کے تعلق سے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ ”میری ماٹی-میرا دیش“پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہاکہ اِس ملک گیر پروگرامکے تحت تقریباً 30 کروڑ گھروں سے ماٹی اکٹھا کی جائے گی۔ وزیرموصوف نے لوگوں پرزور دیا کہ وہ اِس مہم میں شامل ہوں اور مجاہدین آزادی کے ساتھ ساتھ اُن سپاہیوںکو خراجِ عقیدت پیش کریں، جنہوں نے آزادی کے بعد ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کردیا۔ کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت سوم پرکاش نے بھی اِس موقع پر اظہارِ خیال کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *