
نئی دہلی ،17اپریل (میرا وطن نیوز)
علامہ رفیق ٹرسٹ کی جانب سے ایک شام محمود پراچہ کے نام دہلی کے بزرگ ظہور احمد (اٹیچی والوں ) کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس دہلی بار کونسل کا الیکشن لڑ رہے محمود پراچہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ پروگرام کی شروعات علامہ رفیق ٹرسٹ کے صدر مقصود احمد کی تقریر سے ہوا جس میں انہوں نے دہلی بالخصوص فصیل بند شہر میں بند ہورہے اسکولوں اوراسکولوں میں اساتذہ کی قلت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
آر ڈبلیو اے صدر ارشد فاخری نے اسکولوں کی کمیوں کے ساتھ ساتھ ہمارے علاقے کے اسکولوں کا تعلیمی ماحول اساتذہ کی کمیوں کی وجہ سے کمزور ہوتا جا رہا جس کی وجہ سے ہمارے علاقے کے اسکولوں کے بچے مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لینے سے قاصر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمار ے ایڈیڈ مسلم اسکو لس نا اہل ایچ او ایس کی وجہ سے ایجو کیشن ڈپارٹمنٹ کے اصولو ں پر عمل نہیں کر رہے ہیں جس سے ہمیں ان مسلم اسکولوں پر کسی وقت کوئی بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔ اسکولوں میں بچوں کی تعداد ویسے ہی کم ہو رہی ہے ۔اس کا اثر یہ ہوگا ڈپارٹمنٹ کم تعداد کا الزام لگا کر کسی بھی وقت ان پر کارروائی کر سکتا ہے ۔
محمدہاشمی نے تعلیم کے ساتھ ساتھ علاقے کے سیاسی ماحول پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں جگہ جگہ گڈھے ہو رہے باہر کا کوئی بھی مہمان آنے کو تیار نہیں ہے اور یہی نہیں جگہ جگہ پانی بہتا رہتا ہے شکایات درج کرانے کے بعد ہفتوں کوئی کارروائی نہیں ہوتی ۔
پروگرام کے مہمان خصوصی محمود پراچہ نے کہا کہ میں نے سنا یہاں تعلیم ، سیاسی مسائل اور بے روزگار ی کے مسائل نہیں بلکہ ان مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔ کیونکہ آج ہماری قوم کو تعلیم کی سخت ضرورت ہے اور کامیابی کی ضمانت تعلیم ہے اور تعلیم میں بھی ایسی آسان تکنیکی تعلیم آچکی ہے جس کے بارے میں ہمارے بچوں کو معلوم ہی نہیں ہمیں اپنے علاقے کے تمام سرکاری اور ایڈ یڈ مسلم اسکولوں پر توجہ دینی ہوگی کیونکہ انہی اسکولوں میں غریب بچے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک اسکولوں میں قوم کے تمام بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اگر ہم نے مسلم اسکولوں پر توجہ نہیں دی تو ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی تہذیب و تمدن بھی بھول جائیں گے اور رہی علاقوں میں سیا سی مسائل کی تو اگر آپ کے پاس تعلیم ہوگی تو آپ کے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے ۔آپ ایک گر و پ بنائیں اور اس کے تحت یہ کام کریں انشاءاللہ آپ کے کام سب درست ہوں گے ۔ اس انسٹی ٹیو ٹ میں خواتین کوسلائی ، بنائی، مہندی وغیرہ جیسی تعلیم دے کر انہیں برسر روزگار بنایا جا رہا ہے جس کے علامہ رفیق ٹرسٹ کے تمام ممبران کو مبارکبا دیتا ہوں ۔
مجلس کے صدر ظہور احمد( اٹیچی والوں ) نے محمود پراچہ کو یقین دلایا ہم ان کی بتائی باتوں کو جلد علی جامہ پہنائیں گے ۔پروگرام میں ڈاکٹر عبید العلیم ، اقبال احمد (پہلوان) محمد اویس (سنیئر صحافی) اے اینڈ فارمیسی کے ایم ڈی حکیم عطاءالرحمن اجملی، محمد وسیم صد یقی (جنرل سکریٹری اولڈ بوائزفتح پوری مسلم سنیئر سکنڈری اسکول (رجسٹرڈ)، افسر(ایڈوکیٹ)، سلما ن خاں (ایڈوکیٹ) ،کنور شہزاد، ڈاکٹر مستجٰب، عبداللہ مقصود، ڈاکٹر و حکیم مفتی جاوید انور، ڈاکٹر نجمی ، ڈ اکٹر زید احمد ،سابق سینٹرل کونسلر اے اینڈ یو نانی اینڈ آیو روید میڈیکل کالج ، قرول باغ، فرزانہ، عا ئشہ ، عبید احمد،اشفاق حسین نغمی ( نعت خواں ) شا ہد انصاری اور عمر دین کے نام شامل ہیں ۔ آخر میں ظہوراحمد اٹیچی والوں نے پروگرام میں شریک تما م لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔
No Comments: