قومی خبریں

خواتین

اسدالدین اویسی ایک بار پھر حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے کامیاب

بی جے پی امیدوار مادھوی لتا پر 3 لاکھ ووٹوں سے شکست فاش دی

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور ایم پی امیدوار اسدالدین اویسی ایک بار پھر اپنے گڑھ حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے جیت گئے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا پر 3 لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔اگرچہ اس بار مقابلہ سخت ہونے کا امکان تھا مگر حیدرآباد کے عوام نے انہیں بھاری اکثریت سے ووٹ دیا۔ تاہم حلقہ کی تشکیل کے بعد سے ہی اس نشست پر کانگریس اور ایم آئی ایم پارٹیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوتا تھا۔
اس بار ایم آئی ایم اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ سخت ہونے کا امکان تھا۔ اس کی وجہ بی جے پی کی امیدوار مادھوی لتا تھیں۔ مادھولیتا کی مہم کے ساتھ ہی حیدرآباد نشست پر بحث شروع ہوگئی تھی۔ حالانکہ بی آر ایس اور کانگریس کے امیدواربھی میدان میں تھے لیکن وہ زیادہ اثر نہیں ڈال سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *