آرٹیکل 370 پراو آئی سی کابیان ہندوستان کی جانب سے مسترد
ارندم باگچی نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے صرف او آئی سی کی ساکھ کمزورہوتی ہے
نئی دہلی : ہندوستان نے مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کو آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کو دئے گئے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرنے پر سخت سرزنش کی ہے۔ دراصل او آئی سی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ او آئی سی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے سرکاری ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کو ہندوستان مسترد کرتا ہے۔
ارندم باگچی نے کہا کہ یہ غلط معلومات اور غلط ارادے والا ہے۔ او آئی سی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے اور سرحد پار دہشت گردی کے ایک پروموٹر کے کہنے پر ایسا کرتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی کارروائی مزید مشکوک ہوجاتی ہے۔ اس طرح کے بیانات صرف او آئی سی کی ساکھ کو ہی کمزور کرتے ہیں ۔
No Comments: