نئی دہلی: انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے بعد اب ہندوستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد مولانا مسعود اظہر کے پاکستان میں پیش آئے دھماکہ میں ہلاک ہونے کی اِفواہیں سوشل میڈیا کی مختلف پلیٹ فارمس خاص طور پر ایکس پرگشت کررہی ہیںاس سلسلے میں پیر کے روز سے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر مولانا مسعود اظہر کو نامعلوم افراد کے دھماکہ میں اڑا دینے سے متعلق ویڈیوز اور فوٹوز کافی وائرل ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر صارفین نے اس پر زبردست ردِعمل ظاہر کیا ہے ایک صارف نے کہا کہ ’’بگ بریکنگ نیوز، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد، قندہار کا ہائی جیکر مسعود اظہر صبح 5 بجے نامعلوم افراد کے بم دھماکہ میں ہلاک ہوگیا ہے۔جب وہ بہاول پور کی مسجد سے واپس ہورہا تھا، ایک اور صارف نے کہا کہ داؤد ابراہیم کے بعد اب نامعلوم حملہ آوروں نے ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اور قندہار کے ہائی جیکر مسعود اظہر کو نئے سال کی صبح 5 بجے ایک بم دھماکہ کرتے ہوئے 72 حوروں کے پاس بھیج دیا ہے۔چند دن قبل بھی انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی موت سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھیں ان دونوں کی موت کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔
No Comments: