قومی خبریں

خواتین

اسرائیل مقیم ہندوستانیوں کوحفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ

تل ابیب واقع سفارت خانہ کے ذریعے تازہ "اہم ایڈوائزری" جاری

تل ابیب: اسرائیل میں ہندوستانی مشن نے اتوار کے روز اپنے شہریوں کے لیے تازہ “اہم ایڈوائزری” جاری کی ہے جس میں ایران کی طرف سے یہودی ریاست پر سیکڑوں پروجیکٹائلوں سے حملوں کے بعد انہیںہوشیار رہنے اور حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح ہو کہ ا یران اور اس کے پراکسیوں نے ہفتے کودمشق میں اسلامی جمہوریہ کی ایک سفارتی تنصیب پر اسرائیل کے مبینہ حملے کے جواب میں اسرائیل پر 330 میزائل اور ڈرون داغے جس میں دو اعلیٰ کمانڈروں سمیت متعدد افراد مارے گئے۔
ہندوستانی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ “اہم ایڈوائزری” میں کہاکہ خطے میں حالیہ واقعات کی روشنی میں، اسرائیل میں تمام ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مقامی حکام کے جاری کردہ حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اسرائیلی حکام اور ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے رابطے میں ہے تاکہ تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔اڈوائزری میں ہندوستانی شہریوں پر بھی زور دیاگیا کہ وہ متعلقہ لنک پر سفارت خانے کے ساتھ خودکورجسٹر کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *