
انجان لوگوں نے نشہ آور چیز سونگھا کر لوٹا ، پولیس نے جانچ کے بعد کشمیر گیٹ علاقے سے کیا برآمد
نئی دہلی،15مئی (میرا وطن نیوز )
معروف مسلم مذہبی رہنما مولانا سید حسن امام عابدی کانوجوان بیٹا جو دو دن سے لاپتہ تھا، جمعہ کو کشمیری گیٹ علاقے میں پریشان حالت میں ملا۔ 25 سالہ اویس عباس 13 مئی کو یہ کہہ کر گھر سے نکلا تھا کہ وہ نوئیڈا جا رہا ہے۔ اس کا آخری معلومات کشمیری گیٹ سے ہی ملی۔ اویس کے بھائی محمد جاوید نے جا معہ نگر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس کو 15 مئی کو وہ پریشان حا لت میںکشمیری گیٹ علاقے سے ہی ملا ۔
خیال رہے کہ ملنے کے بعد بھی 25 سالہ اویس عباس نامی نوجوان کسی قسم کی معلومات فراہم کرنے سے قاصر نظر آیا جس میں اس کے اوپر کئے جانے والی نشہ آور شہ کا اثر معلوم ہوتاتھا۔ ان کے والد مولانا حسن امام کے مطابق کافی تلاش اور پو لیس سے رابطہ کرنے کے بعد اویس کی آخری لوکیشن کشمیری گیٹ تھی جہاں آج وہ محفوظ پایا گیا۔
مولانا کے مطابق اویس کو کشمیری گیٹ پر نامعلوم افراد نے کچھ سونگھا کربے ہوش کر دیا،اس کے بعد ان انجام لوگوں نے اس کاسب کچھ لوٹ لیا اور اسے یرغمال بنا لیا۔ فی الحال، تفتیش جاری ہے کہ اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ وہ افراد کون تھے اور ان کے مقاصد کیا تھے۔ اویس فی الحال تفصیلات ظاہر کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
مولانا نے دہلی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نقصان کی فکر نہیں ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ان کا بیٹا بحفاظت گھر واپس آگیا۔ اس موقع پر معروف شاعر شعیب نوگانوی جو اویس عباس کے چچا بھی ہیںنے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں انجان لوگوں کے ذریعہ تنہا ں نوجو انو ں سے لوٹ مار کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں،ایسے میں سبھی لوگوںکو اجنبیوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ مولانا حسن امام عابدی کے ہزاروں چاہنے والوں اور مداحوں نے ان کے بیٹے کے لیے دعائیں کی اور نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعابھی کی گئی تھی۔ ان کے بیٹے کے ملنے کے بعد، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تنتا ان کے گھر پر مبارکباد دینے آنے والوں کا لگ گیا۔ اویس کے طبی معا ئنے کے بعد جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ایک بیان ریکارڈ کیا گیا، جس کی بنیاد پر پولیس اس کے سا تھ واردات انجام دینے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرے گی۔
No Comments: