قومی خبریں

خواتین

الیکشن کمیشن کی شکایت پرنونیت رانا کور کے خلاف مقدمہ درج

بی جے پی امیدوارنےکہا تھا کہ کانگریس کو ووٹ دینا پاکستان کو ووٹ دینے جیسا ہے

حیدرآباد:مہاراشٹر کے امراؤتی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کور کے خلاف تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر نونیت رانا کے خلاف شاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ان کے متنازعہ بیان پر درج ہوا ہے۔ انہوں نے ظہیرآباد میں اپنی بے لگامی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کو ووٹ دینا پاکستان کو ووٹ دینے جیسا ہے۔ان کے اس متازعہ و نفرت انگیز بیان پر لوگوں نے اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی جبکہ الیکشن کمیشن کے افسران نے بھی اس کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ نونیت رانا ظہیرآباد لوک سبھا حلقہ کے سنگاریڈی میں بی جے پی امیدوار بی بی پاٹل کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پہنچی تھیں۔ اس دوران نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “کانگریس کو ووٹ دینے کا مطلب پاکستان کو ووٹ دینا ہے اور میں اسی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ظہیر آباد آئی ہوں۔
اس موقع پر انہوں نے لالو پرساد یاودو سے متلعق بھی اپنی معلومات کے جوہر دکھائے اور کہا کہ لالو پرساد یادو جیسے لوگ آئین کو ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹی کو عزت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے پانچ سالوں میں بی بی پاٹل کو اپنے حلقے میں کام کرتے دیکھا ہے۔ بی جے پی کا 400 کو پار کرنے کا ہدف پورا ہو جائے گا اور 400 سیٹوں میں سے ایک سیٹ ظہیر آباد کی ہو گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *