نئی دہلی :ایک ساتھ سِک لیویعنی بیماری کی وجہ سے لی گئی چھٹی سے ایئر انڈیا کے سبھی ملازمین کام پر واپس آ چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود ٹاٹا گروپ کی اس ایئرلائنس کمپنی کے حالات ٹھیک دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ جمعہ کو بھی کمپنی نے اپنی 75 پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا، جس سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کمپنی نے کیبن کرو کی تعداد میں کمی کے سبب ان پروازوں کو منسوخ کیا ہے۔ اس سے صرف مسافروں کو ہی پریشانی نہیں ہوئی ہے، بلکہ کمپنی کو بھی کئی کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل ایئر انڈیا ایکسپریس کے کئی ملازمین اچانک ’سِک لیو‘ پر چلے گئے تھے۔ اس کے بعد کمپنی کو اپنی 78 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ ناراض کمپنی مینجمنٹ نے ’سِک لیو‘ لینے والے کئی ملازمین کو معطل بھی کر دیا تھا، لیکن جمعرات کی دیر شب جب ملازمین نے اپنی ہڑتال ختم کر دی تو کمپنی نے ان کی معطلی کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے باوجود جمعہ کو کمپنی نے 75 پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے مسافر پریشان بھی ہیں اور حیران بھی۔
No Comments: