قومی خبریں

خواتین

فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کا فیس بک اکائونٹ معطل

اکائونٹ معطل ہونے پر صحافی کے لاکھوں فالوورز بھی حیران

غزہ: میٹا نے فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کا فیس بک اکاونٹ معطل کر دیا۔ فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے اپنے انسٹاگرام انکشاف کیا کہ ان کا فیس بک اکاونٹ مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا نے معطل کر دیا ۔ معتز عزیزہ نے انسٹاگرام پر اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں میٹا سے ایک نوٹیفیکشن موصول ہوا جس میں انہیں بتایا گیا کہ 15 مارچ کو ان کا فیس بک اکاونٹ معطل کردیا گیا ہے۔ وہ اس کے خلاف 180 دنوں کے اندر اپیل کرسکتے ہیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کا اکانٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ صحافی کی جانب سے شئیر کیے گئے میٹا کے اسکرین شاٹ کے مطابق ان کا فیس بک اکائونٹ پلیٹ فارم کے کسی صارف کو ظاہر نہیں ہوگا اور نہ وہ خود اپنا اکائونٹ دیکھ سکتے ہیں۔ میٹا کی جانب سے اکانٹ معطل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، اکانٹ معطل ہونے پر صحافی کے لاکھوں فالوورز بھی حیران رہ گئے اور میٹا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معتز عزیزہ فوٹوگرافر جرنلسٹ ہیں جو کہ فلسطینیوں پر، خاص طور پر غزہ میں ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *