Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

سعودی عرب میں 11 مارچ کو یوم پرچم منا نے کا اعلان

کابینہ کے اجلاس میں قانونی شعبوں کی بہتری کے لیے خصوصی پروگرام کی بھی منظوری

ریاض : سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ پیر 11 مارچ کو یوم پرچم منایا جائے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے قومی شناخت پر فخر و اعتزاز اور ملک کے ماضی و حاضر و مستقبل سے گہری وابستگی کے اظہار کے لیے یوم پرچم منانے کی تاکید کی ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں ریاض میں کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی ?مور اور معاملات پر غور کیا ہے اور اہم فیصلے کئے ہیں۔سعودی کابینہ نے وزارت ثقافت کی انتظامی گائیڈ لائن کے علاوہ حکومتی اداروں میں قانونی شعبوں کی بہتری کے لیے خصوصی پروگرام کی منظوری دی ہے۔سعودی کابینہ نے اجلاس کے آغاز میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور عالمی برادری سے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ’عالمی برادری اسرائیل کو عالمی انسانی قوانین کا احترام کرنے کا پابند بنائے‘۔کابینہ نے غزہ میں انسانی امداد کے لیے محفوظ گزرگاہیں کھولنے کے مطالبے کو بھی دہرایا ہے۔کابینہ نے ریاض میں منعقد انسانی صلاحیت انیشیٹیو کانفرنس کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا ہے جس میں ایک سو سے زیادہ ممالک کی شمولیت ہوئی جبکہ 50 سے زیادہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *