غزہ: وسطی اور جنوبی غزہ پرہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 8 بچوں سمیت22فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی۔فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے ’ژنہوا‘ کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ میں نصرت پناہ گزین کیمپ میں ایک آبادی والے مکان کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس سے چار بچوں سمیت نو فلسطینی ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔طبی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک گھر کو نشانہ بناکر کئے گئے ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں چار بچوں سمیت چھ فلسطینی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
جنگی طیاروں نے بعد میں رفح کے شمال میں واقع “ناصر” محلے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں سات فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو شہر کے ابو یوسف النجار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی34ہزارسے اوپر پہونچ چکی ہے جبکہ بڑی تعداد میں زیر علاج ہیں ۔دریں اثناء اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچئی ادرائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ جنگی طیاروں نے پٹی میں 25 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جن میں فوجی عمارتیں، ہتھیاروں کے گودام اور زیر زمین ڈھانچے شامل ہیں۔
No Comments: