نئی دہلی :ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1.30 بجے ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ سری لنکا کے شہر کینڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اجیت اگرکر کے ساتھ ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی موجود تھے۔
بھارت میں کھیلا جانے والا ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ہندوستان کا پہلا مقابلہ آسٹریلیا کے خلاف 8 اکتوبر کو چنئی کے چیپاک گراؤنڈ میں ہوگا۔
ہندوستانی کھلاڑیوں کی فہرست
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادو۔
ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ ہندوستان ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کرے گا۔
No Comments: