قومی خبریں

خواتین

دس ستمبر سے شروع ہو رہا ہے اعلیٰ حضرت کا تین روزہ عرس

عرس میں مُلک و بیرونِ مُلک سے شِرکت کریں گے علمائے کرام

بریلی: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضِل بریلویؒ کا 105واں عرس متھراپور واقع جامعۃ الرضا بریلی شریف میں 10، 11، 12 ستمبر کو منایا جائے گا جہاں بڑے پیمانے پر عرس کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ اعلیٰ حضرت سے عقیدت رکھنے والے عقیدت مند عرس کے ایام میں لاکھوں کی تعداد میں سرزمین بریلی میں موجود رہتے ہیں۔ اس بار عرس رضوی میں شرکت کرنے کے لئے بیرونِ ممالک سے بھی بڑی تعداد میں علماء اور ذائرین شرکت کرنے کو تیار ہیں جس میں خاص طور سے ماریشس، انگلینڈ، دُبئ، ساؤتھ افریقہ، امریکہ، یوکے، سری لنکا، بنگلہ دیش، ترکی، مصر، عرب، نیپال وغیرہ ممالک شامل ہیں۔ وہیں جماعت رضائے مصطفےٰ کے زیر اہتمام 105ویں عرس اعلیٰ حضرت کے لیے سیکٹر وائز ذمہ داران کی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں 90 سیکٹر وائز ذمہ داروں کا انتخاب کیا گیا ہے جو جماعت کے قوانین کا خیال رکھتے ہوئے عرس رضوی میں خدمات انجام دیں گے تاکہ عرس میں آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل بھی جماعت رضائے مصطفےٰ کی ایک میٹنگ متھراپور واقع جامعۃ الرضا میں منعقد ہوئی تھی جس میں رضاکار، لنگر کمیٹیاں، اور عرس کور کمیٹیوں نے حصہ لیا تھا، جس میں تمام لنگر کمیٹیوں نے ہر بار کی طرح اس بار بھی بڑے پیمانے پر لنگر کرنے کا یقین دلایا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ عرس کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوگئ ہیں، اور جو کام رہ گئے ہیں اسے جلد از جلد پورا کرنے پر بھی زور دیا جا رہا ہیں۔ سہ روزہ عرس رضوی کے موقع پر زائرین کے لیے عرس کے دوران جامعۃ الرضا میں قیام اور لنگر کا انتظام کیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *