Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یمن کے حوثیوں کے ذریعےایک اور اسرائیلی بحری جہاز کا اغوا

سرائیلی حکام کی جانب سےجہاز اغوا کیے جانے کی تصدیق ،جہاز پر عملے کے22 افراد موجود

صنعا: یمن کے حوثیوں کے ذریعے ایک اور اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یمن کے ساحل کے نزدیک ایک اور اسرائیلی بحری جہاز کو اغوا کیا گیا۔ایک ہفتے کے اندر اغوا کیا جانے والا یہ دوسرا اسرائیلی بحری جہاز ہے۔اسرائیلی حکام نے بھی جہاز اغوا کیے جانے کی میڈیا کو تصدیق کر دی ہے۔ بحری جہاز اسرائیلی ارب پتی تاجر کی کمپنی زوڈیک میری ٹائم کی ملکیت ہے۔ جہاز پر عملے کے22 افراد موجود ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسرائیل بحری آمدورفت افریقی ممالک کے پرچم تلے کرتا ہے اس لیے اغوا کیے گئے بحری جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔اس سے قبل 19 نومبر کو یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کیا تھا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترکیے سے ہندوستان جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود تھے۔ برطانوی کمپنی کا رجسٹرجہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت تھی۔اسرائیلی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کا بحری جہاز ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر بے حد تشویشناک واقعہ ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *