قومی خبریں

خواتین

سلمان خان نے کرن جوہر سے 25 سال بعد ملایاہاتھ

بالی ووڈ کی دونوں معروف شخصیات :دی بُل: سے مچائیں گی دھوم

ممبئی:سلمان خان اور کرن جوہر نے 25 سال پہلے ایک ساتھ فلم کی تھی۔ اس کے بعد سے یہ جوڑی اکثر ایک دوسرے کے ساتھ پروجیکٹ کرنے کی بات کرتی رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی فلم سامنے نہیں آئی۔ لیکن اب سلمان خان اور کرن جوہر ایک ساتھ فلم کرنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔ بھائی جان نے خود اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فلم کے نام کا اعلان بھی کردیاہے۔
سلمان خان اور کرن جوہر 25 سال بعد ایک بار پھر کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ سلمان نے وشنو وردھن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سائن کر لی ہے جسے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن پروڈیوس کرے گی۔ اب اداکار نے فلم کے ٹائٹل کا انکشاف کر دیا ہے۔زوم سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ میں: دی بُل: نامی فلم کر رہا ہوں، پھر دبنگ آئے گی، کِک آئے گی، سورج آئے گی، تین ۔چارفلمیں آنے والی ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ ‘:دی بُل: وشنو وردھن کی ہدایت پر مبنی فلم ہے، جبکہ اس سے قبل کرن جوہرنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ‘:دی بل:ُ نام کی فلم پر کام کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم:کچھ کچھ ہوتا ہے:کے بعد:دی بُل :میں سلمان خان اور کرن جوہر کا ری یونین ہوگا۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان فلم: دی بُل : میں ایک نیم فوجی افسر کا کردار ادا کریں گے جو ایکشن سے بھرپور مشن پر جائیں گے۔پنک وِلا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ’ٹائیگر 3 کے بعد یہ سلمان کی اگلی فلم ہوگی۔ فلم نومبر 2023 میں فلور پر جائے گی اور اس کی شوٹنگ 7 سے 8 ماہ کے دوران متعدد شیڈولز میں شوٹ کی جائے گی۔
سلمان خان کی ٹائیگر 3 کی بات کریں تو اس فلم نے مقامی بازارمیں 250 کروڑ سے زیادہ کی تجارت کی ہے اور اب یہ تیزی سے 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے کی تجارت کی ہے۔ ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کٹرینہ کیف، ریوتی، عمران ہاشمی سمیت کئی اداکاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان اور ہریتک روشن نے بھی کیمیو کیا ہے۔یہ ٹائیگر فرنچائز کی تیسری قسط اوروائی آر ایف اسپائی یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔ سلمان خان اس وقت ‘ٹائیگر 3کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *