قومی خبریں

خواتین

قرینہ کپور یونیسیف انڈیا کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

نئی دہلی: یونیسیف انڈیا نے ہفتہ کو ہندوستانی سنیما کی مقبول اداکارہ قرینہ کپور خان کو اپنا قومی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ راجدھانی میں ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستان میں یونیسیف کی نمائندہ سنتھیا میک کیفری نے کہا، “میںقرینہ کپور خان کو یونیسیف انڈیا کی قومی سفیر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہوں۔گزشتہ برسوں میں ان کے مضبوط عزم نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے کام کو آگے بڑھانے میں بہت مدد کی ہے۔
اس موقع پر یونیسیف انڈیا نے بچوں کی فلاح و بہبود کے شعبے میں کام کرنے والی گورانشی شرما (مدھیہ پردیش)، کارتک ورما (اتر پردیش)، ناہید آفرین (آسام) اور ونیشا اوماشنکر (تمل ناڈو) کو بطور ینگ ایڈوکیٹس مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔قابل ذکر ہے کہ یونیسیف کی ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کا 75 واں سال جاری ہے۔قرینہ کپور خان 2014 سے یونیسیف انڈیا کی سیلبریٹی ایڈووکیٹ ہیں اور انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم، صنفی مساوات، بنیادی تعلیم، ویکسینیشن اور دودھ پلانے کے فروغ جیسے مسائل پر کام کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *