قومی خبریں

خواتین

اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ برآمد

مسلسل بمباری کے سبب منہدم مکان میں ریسکیو کا کام جنگ بندی کے دوران شروع کیا گیا تھا

غزہ سٹی:اللہ جس کا محافظ ہو ، اس کاکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔اس کی نئی مثال غزہ میں سامنے آئی جہاں اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس گھر پر اسرائیل نے جنگ کے پہلے ہفتے میں بمباری کی تھی جس میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ اس دن سے یہ علاقہ مسلسل بمباری کا نشانہ ہونے کے سبب ریسکیو کا کام نہیں ہوسکا تھا۔ تاہم جب 4 روزہ جنگ بندی کی گئی تو اس امدادی کاموں کا آغاز ہوا اور اس دوران گھر کے ملبے سے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ایک نومولود ملا جس کی سانسیںچل رہی تھیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *