نیویارک: امریکہ کے شہر نیو یارک سٹی میں میئر کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے تحت لاوڈ اسپیکر پر اذان دی جاسکے گی۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہی کہ نئے قوانین کے تحت مساجد کو جمعہ کے دن اور مضان کے مہینے میں مغرب کے وقت لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کے لیے کسی خصوصی اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مئیر کے اس اعلان کو مسلمانوں نے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
نیویارک سٹی کے میئر کے مطابق محکمہ پولیس کا کمیونٹی افیئرز بیورو مساجد کے ساتھ مل کر نئے رہنما خطوط پر بات چیت کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اذان کو نشر کرنے کیلئے استعمال ہونے والے آلات مناسب ڈیسیبل لیول پر سیٹ ہوں۔میئر کے دفتر نے کہا کہ مساجد اورعبادت گاہیں، 10 ڈیسیبل تک محیط آواز کی سطح پر اذان نشر کر سکتی ہیں۔
ایرک ایڈمز نے مسلم رہنماؤں کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ بہت عرصے سے یہ احساس رہا ہے کہ ہماری کمیونٹیز کو نماز کے لیے اپنی اذانوں کو با آواز بلند نشر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ آج ہم واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ مساجد اور عبادت گاہیں بغیر کسی اجازت نامے کے جمعہ کو اور رمضان کے دوران اذان دینے کیلئے آزاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ شہر کے میئر ہیں اس وقت تک نیویارک کے مسلمان ان قواعد پر عمل کریں گے۔
No Comments: