دہلی کے لیفٹیننٹ گور نر ترنجیت سنگھ سندھو کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے غیررسمی ملاقات
اتر پردیش ، ملک اوردہلی کی ترقی اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال

نئی دہلی /لکھنو ¿، 18 ستمبر(میرا وطن نیوز)
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے جمعہ کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ 5 کالی داس مارگ، لکھنو ¿ میں غیررسمی ملاقات کی۔بتایا جاتا ہے کہ ایل جی آجکل یو پی کے دورے پر ہیں ۔
اس خیرسگالی ملاقات کے دوران دونوں معززین نے اتر پردیش اور ملک کے دارالحکومت دہلی کی ترقی اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لیفٹیننٹ گورنر تر نجیت سنگھ سندھو کا لکھنو ¿ پہنچنے پر خیرمقدم کیا اور انہیں انگ وستر اور یادگاری نشان پیش کیا۔
No Comments: