Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈاکٹرمفتی محمد مکرم احمد کا مغربی بنگال سرکار سے مطالبہ ،مدارس کو بند نہ کیا جائے

اسلامی کلمات ادا کرنے والی آئی پی ایس افسر کا تبادلہ قابل مذمت و افسوسناک

نئی دہلی ،18ستمبر (میرا وطن نیوز )
شاہی امام مسجد فتح پوری ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمدنے جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانو ں کو تاکید کی کہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں جب تک اللہ تعالی کی مدد ہے کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہر فرقہ کو اپنی مذہبی تعلیم کی اجازت دیتا ہے اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی اجازت دیتا ہے اس کے باوجود مدارس کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے یہ بہت افسوس کی بات ہے مغربی بنگال کی موجودہ حکومت نے ریاست میں 252 مدارس کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے اور دیگر 100 مدرسوں کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے۔
مفتی مکرم نے کہا کہ ریاست میں فرقہ پرستی اور تعصب کی ہوا چل رہی ہے اور طرح طرح سے اقلیتی فرقہ کے لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ہم ایسی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مدارس کو بند نہ کیا جائے اگر کسی مدرسے میں بنیادی سہولتیں نہیں ہیں تو ان کو اصلاح کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔
مفتی مکرم احمد نے مغربی بنگال میں اسلامی کلمات ادا کرنے والی آئی پی ایس افسر بشری بانو کے خلاف کارروائی کر کے ان کا تبادلہ کیے جانے کی شدید مذمت کی اور آرڈر واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا اس افسر نے ایک پرسنل ویڈیو بنایا تھا جس میں انہوں نے اپنی تعلیم و ترقی کی تفصیل بتاتے ہوئے نوجوا نو ں کے اندر حوصلہ پیدا کرنا چاہا تھا کہ نوجوان اپنے ملک کی خدمت میں آگے بڑھیں انہوں نے ویڈیو شروع کرتے وقت السلام علیکم بولا تھا اور آخر میں ان شاءاللہ بولا تھا یہ کوئی سرکاری تقریب نہیں تھی جس پر اتنا واویلا مچایا گیا کتنے ہی افسر ہیں جو ڈیوٹی پر رہتے ہوئے اپنے اپنے مذہب کے مطابق پوجا کرتے ہوئے اور مذہبی کلمات ادا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ان پر کاروائی کیوں نہیں ہوتی؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *