
نئی دہلی،18ستمبر (میرا وطن نیوز )
مرکزی سرکارنے دہلی میں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں 100 کا اضافہ کرنے کا انتظام کیا ہے۔ یہ نشستیں میدان گڑھی میں ایمس سے منسلک ‘سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز’ کے ادارے کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ اس مرکز میں 16 شعبوں میں او پی ڈی خدمات کا آغاز ہو چکا ہے اور 970 بستروں کی گنجائش والا ہسپتال بھی کھلنے والا ہے۔ یہ معلومات صحت کے مرکزی وزیر مملکت پرتاپ راو ¿ جادھو نے جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی کو فراہم کیں۔انہوں نے لوک سبھا میں قاعدہ 377 کے تحت یہ معاملہ اٹھایا تھا۔
بِدھوڑی کے ساتھ شیئر کی گئی تفصیلات میں شری جادھو نے وضاحت کی کہ ایمس اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے درمیان معاہدے کے تحت 970 بستروں والے ہسپتال کو مرحلہ وار کھولنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 16 شعبوں کے لیے او پی ڈی خدمات فعال ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ ان سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، ادارے کو اپنے افتتاحی ایم بی بی ایس پروگرام کے لیے 100 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
مرکزی وزیر نے ببدھوڑی کو یہ بھی بتایا کہ ایمس اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے درمیان دستخط شدہ مفا ہمت کی یادداشت کے تحت، 970 بستروں میں سے نصف فورس کے اہلکاروں اور دیگر مستحقین کے لیے مختص ہوں گے، جبکہ باقی 50 فیصد ‘آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا’ کے مستحقین کے لیے مختص کیے جائیں گے۔
No Comments: