Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

طاہر حسین کی عمر قید کو چیلنج کرنے والی عرضی پر ہائی کورٹ کا دہلی پولیس کو نوٹس

2020 کے دہلی فسادات کے دوران آئی بی کے افسر انکت شرما قتل معاملہ

نئی دہلی، 2 ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شر ما کے قتل کے لئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کو چیلنج کرنے والی طاہر حسین کی عر ضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے عرضی پر اگلی سماعت 2 دسمبر کو کرنے کا حکم دیا۔
گزشتہ31 جولائی کوکڑکڑڈوما کورٹ نے اس معاملے میں طاہر حسین سمیت پانچ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔کڑکڑڈوما کورٹ نے چھ دیگر ملزمان کو بری کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ عدالت نے دہلی پولیس کی اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ مجرموں کا پھانسی کی سزا دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ قصورواروں میں اصلاح کی گنجائش ہے۔
عدالت نے 13 جولائی کوکیس کے تمام ملزمان کوقصورورا قرار دیا تھا۔ عدالت نے جن ملزمیں کو قصو ر و ا ر قرار دیا، ان میں ناظم، قاسم، انس اور جاوید شامل ہیں۔ عدالت نے جن ملزمان کو بری کیا ان میں حسین عرف ملاجی عرف سلمان، میر خان، فیروز، جاوید، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور منتظم عرف موسیٰ شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *