Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قرآن کی ہدایت ہی کامیابی کی بنیاد ہے: صلاح الدین

جماعت اسلامی ہند دہلی کے تحت درس قرآن کا انعقاد

نئی دہلی،یکم ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کے تحت مغرب کے بعد للیتا پارک میں ایڈیٹر دور جدید ایس ٹی رضا کے ہال میں درسِ قرآن کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں صلاح الدین احمد نے سورہ بقرہ کی آیات نمبر 30 سے 39 تک کا ترجمہ، تشریح اور تفصیلی تفسیر بیان کی۔درس قرآن کے دوران صلاح الدین احمد نے انسان کی تخلیق، زمین پر اس کی خلافت اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے اسے دی گئی ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن کی ہدایت ہی کامیابی کی بنیاد ہے۔
پروگرام میں رکنِ جماعت محمد اسلم، علیم الدین سابق طلبہ تنظیم، افتخار ، اطہر حسین انصاری ، زیشان قاسمی ، آصف اقبال فلاحی، امیرِ مقامی فلاح الدین فلاحی، ثناءاللہ فاروقی، مسرور عالم سمیت مختلف افراد موجو د تھے۔درسِ قرآن کے اختتام پر قرآن مجید کی آیات کے پیغام کو سمجھنے، اسے اپنی عملی زندگی میں نافذ کر نے اور اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق زندگی گزارنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *