
مقامی لوگوں کا امانت اللہ خان ،نازیہ دانش ،اریبہ خان اور نیتو سے مظالبہ
نئی دہلی ،29اگست (میرا وطن نیوز )
اوکھلا اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں اور صاف صفائی کے فقدان ،سڑکوں پر انکروچمنٹ اور ٹریفک جام کو لے کر مقامی سطح پرسیاست ہونا عام بات ہے ۔حالانکہ پچھلے دنوںحلقے کی سڑکوں پر گڑھوں اورزیر تعمیر سیور وں میں کئی حادثے پیش آنے پر سوال اٹھائے گئے ۔حالیہ میں حلقہ کے جسولہ گاﺅں میں کھلے نالے میں 15سالہ ایک لڑکے کے ڈو بنے کے بعد سیاست عروج پر پہنچ گئی ۔اسی کانتیجہ رہا کہ شکایت ملنے پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے حکم پر ایک جے ی کو معطل کردیا گیا تھا ۔جبکہ بچے کے متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔اس کے بعد مقامی سطح پر یہ آواز اٹھنے لگی کہ حلقہ میں تمام
اوپن نالوں پر لوہے کی جعلی لگائی جائے یا دیوار تعمیر کرائی جائے ۔
قابل ذکر ہے کہ ذاکر نگر وارڈ ،ابو الفضل انکلیو وارڈ اور سریتا وہار وارڈ میں کئی اوپن نالے ہیں جن کی نہ تو پراپر صفائی ہوتی ہے اورنہ ہی ان پر جعلی لگا کر یا دیوار تعمیر کراکے محفوظ بنایا جاتا ہے ۔اسی کا نتیجہ ہے کہ مقامی لوگوں کے ذریعہ ہی ان اوپن نالوں کو غلاظت سے بھر دیا جاتا ہے ۔دلچسپ یہ ہے کہ جب یہ اوپن نالے غلاظت /صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے ابلتے ہیں تب عام لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے اور اس کے بعد مقامی لوگ اور آڑڈبلیو اے کے عہدیدار منتخب نمائندوں پر اپنی ذمے داری ٹھیک ڈھنگ سے نہیں ادا کرنے کا الزام لگا تے ہیں اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈر بھی منتخب نمائندوں کو گھیرتے نظر آتے ہیں ۔حالانکہ منتخب نمائندوں میں کونسلرز کے ذریعہ ایم ایل اے اور ایم ایل اے کے ذریعہ کونسلرز پر الزام لگائے جاتے رہے ہیں ۔
دلچسپ یہ ہے کہ نالوں اور سیور کی منظم طریقہ سے صفائی نہیں ہونے پرحلقہ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے علاوہ ذاکر نگر کی کونسلر نازیہ دانش ،ابو الفضل انکلیو کی کونسلر اریبہ خان اور سریتا وہار کی کونسلر نیتو منیش کو مرد الزام ٹھہرایا جاتارہا ہے ۔ذاکر نگر وارڈ کے رہائشی امیر سیفی،ظہیر خان ،عقیل قریشی ،سیف انصا ری جبکہ سریتا وہار کے رہائشی ببلو خان ،منوج چودھری ،سمیر سیفی ،مہیش کسانا اور ابو الفضل کے رہائشی
مجیب خان ،سیلم سیفی ،نسیم چودھری ،انصار قریشی نے اپنے اپنے حلقہ کے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں جہاں سیور اور نالے غلاظت سے بند پڑے ہیں ان کی مستقل صفائی کرائی جائے جبکہ اوپن نالوں پر لوہے کی جعلی اور دیوار تعمیر کرائی جائے جس سے مستقبل میں کسی شخص کے ساتھ کوئی حاد ثہ پیش نہیں آسکے ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابو الفضل انکلیو سے شاہین باغ ،کالندی کنج ،جسولہ گاﺅں ،ذاکر نگر ،حاجی کا لو نی،غفار منزل ،جوہری فارم نور نگر اور اوکھلا وہار کے اوپن نالوں کے متعلق کونسلر ایم سی ڈی کی وارڈ کمیٹی اورہاﺅس کی میٹنگ جبکہ ایم ایل اے اسمبلی میں آواز اٹھائیں۔ سا تھ ہی ایم سی ڈی اور دہلی سرکار کے متعلقہ محکموں سے گہار لگائی جائے سے تاکہ اوپن نالوں کو جلد سے جلد ڈھاپنے کا کام شروع ہو۔ مقا می لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں حلقہ میں ہوئے حادثات سے عوام کے منتخب نمائندوں کو سبق لینا چا ہئے ۔جن میں خاص کرحالیہ میں نا لے میں ڈوب جانے سے ایک لڑکے کی موت ہوچکی ہے ۔
No Comments: