Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میئر نے بھلسوا لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کیا،بایو مائننگ کے کاموں کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 29 اگست (میرا وطن نیوز)
میئر پرویش واہی نے ہفتہ کو بھلسوا لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کیا اور وہاں جاری بایو مائننگ کے کاموں کا جا ئزہ لیا۔انہوں نے افسران کو بھلسوا لینڈ فل پر جاری کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بایو مائننگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اضافی مشینری کی تنصیب پر زور دیا۔
اس موقع پر میئر نے بتایا کہ بھلسوا لینڈ فل میں جمع ہونے والے لیگیسی (میراثی )فضلے کے پہاڑ میں نمایا ں کمی آئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھلسوا لینڈ فل میں جمع ہونے والے نئے فضلے کو ٹھکانے لگانے میں ستمبر کے بعد تیزی آ ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائٹ پر صرف چار سے پانچ لاکھ ٹن لیگیسی فضلہ بچا ہے اور ہدایت دی کہ نئے کوڑے کو ٹھکانے لگانے کی رفتار کو دوگنا کیا جائے۔معائنہ کے دوران زون کے ڈپٹی چیئر مین سنجے تیاگی، نامزد رکن راجپال رانا، ایڈیشنل کمشنر ارون کمار مشرا، چیف انجینئر کے کے شرما اور سینئر افسران موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *