Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آدرش نگر علاقے میں صنعتی انفراسٹرکچر اور گرین زون کوسرکار مضبوط کرے گی

سرسا نے راجستھان ادھوگ نگر میں بنیادی ڈھانچے کے کاموں کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 27 اگست(میرا وطن نیوز )
وزیر صنعت منجندر سنگھ سرسا نے جمعرات کو آدرش نگر حلقہ کے ایم ایل اے راج کمار بھاٹیہ کے ساتھ میٹنگ میںصنعتی انفراسٹرکچر، ماحولیاتی تحفظ، ویسٹ مینجمنٹ اور آدرش نگر حلقہ میں گرین زون کی توسیع سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔جس میں ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کے سینئر افسران، شمال مغربی دہلی کے جہانگیر پوری واقع راجستھان ادھوگ نگر سے وابستہ نمائندے اور جنگلات اور خوراک اور فراہمی کے محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس دوران راجستھان صنعت نگر، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، ورکشاپس، ہلکی مینوفیکچرنگ، اور تھوک تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم صنعتی اور تجارتی مرکز میں بنیادی ڈھا نچے کی ترقی اور دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کے ذر یعہ راجستھان ادھوگ نگر میں سڑک اور طوفانی پانی کی نکاسی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سرسا نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پائیدار، دیرپا اور منظور شدہ ڈیزائن اور تکنیکی معیارات کے مطابق ہوں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *