Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جی ٹی بی اسپتال میں مریضوں کو مکمل علاج اور دوائیں نہیں مل رہی ہیں

آپ ارکان اسمبلی نے اسپتال کا دورہ کرکے حقیقت کو کیا بے نقاب

نئی دہلی، 27اگست(میرا وطن نیوز )
بی جے پی کی سرکارنے دہلی کے سرکاری اسپتالوں کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ لوگوں کا علاج کرنے والے سرکاری اسپتال آج خود بیمار پڑے ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کو نہ دوائیں مل رہی ہیں اور نہ ہی ضر و ری ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔جمعرات کو عام آدمی پارٹی کے رکنِ اسمبلی سنجیو جھا اور کلدیپ کمار نے گرو تیغ بہادر اسپتال (جی ٹی بی) کا دورہ کرکے وہاں کی زمینی حقیقت کو بے نقاب کیا۔
آپ کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے دورے کی ویڈیو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی سرکا ر کے سب سے بڑے طبی مراکز میں سے ایک جی ٹی بی اسپتال شدید غفلت کا شکار ہے۔ حالات اتنے تشویشناک ہیں کہ لوگوں کو باہر سے دوائیں خریدنے اور ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ٹی بی اسپتال میں دوا ¶ں کی شدید قلت ہے اور مریضوں کو ڈاکٹر کی تجویز کردہ مکمل دوا ئیں نہیں مل پا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جانچ کی سہولیات بھی پوری طرح ٹھپ پڑی ہیں۔ ضر و ری ٹیسٹ اور اسکین اسپتال میں دستیاب نہیں ہیں، جس کی وجہ سے مریض باہر کی پرائیویٹ لیب سے یہ ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔ علاج کے لیے آنے والے عام لوگوں کی یہ پریشانی دہلی کے سرکاری اسپتالوں کی زمینی حقیقت کو واضح طور پر اجاگر کرتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *