Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انڈین یوتھ کانگریس نے بی جے پی ہیڈکوارٹر تک نکالامارچ

مظاہرین نے وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 25 اگست(میرا وطن نیوز )
انڈین یوتھ کانگریس نے منگل کوبی جے پی ہیڈ کوارٹر تک مارچ کیا، جس میں وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔یوتھ کانگریس کے کارکنان دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں جمع ہوئے اور اس کے بعد بی جے پی ہیڈکوارٹر تک مارچ کیا۔
احتجاج کے دوران جب یوتھ کانگریس کے کارکن بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کر رہے تھے، دہلی پولیس نے انہیں ڈی ڈی یو مارگ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روک دیا۔ دہلی یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لاکرا، قومی جنرل سکریٹری اور دہلی انچارج خوشبو شرما، قومی سکریٹری اور دہلی کے شریک انچارج ہوران کنسانا، پمی سنگھ، اور متعدد دیگر یوتھ کانگریس کارکنان احتجاج میں موجود تھے۔
اس موقع پر اکشے لکرا نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ پارلیمانی اجلاس کے دوران نہ تو ایوان میں حاضر ہوئے اور نہ ہی طلباءپر ڈھائے جانے والے ظلم کے بارے میں کوئی جواب دیا۔ یہ مطالبہ صرف اپوز یشن کا نہیں بلکہ پوری قوم کا تھا۔ چونکہ طلباءکے خلاف پیلٹ گن اور مہلک طاقت کا استعمال وزیر دا خلہ کے حکم کے تحت ہوا ہے، اس لیے احتساب کا تعین ہونا چاہیے۔ اس کے برعکس، اگر یہ ان کے علم کے بغیر ہوا ہے، تو اس سے ملک کی داخلی سلامتی کے آلات پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔
اپنے عزم پر زور دیتے ہوئے ر اکشے لاکرا نے اعلان کیا، ’ہم اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کے ‘ببر شیر’ ہیں؛ جب تک انصاف نہیں ملتا، نہ ہماری آوازیں خاموش ہوں گی اور نہ ہی سڑکیں خالی رہیں گی۔” یوتھ کانگریس نے امیت شاہ کے استعفیٰ (iyc.in/sackshah) کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک آن لائن پٹیشن بھی شروع کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو فوری طور پر برطرف کریں اور کم از کم اخلاقی ذمہ داری قبول کی جائے۔ جب تک یہ مطالبات پورے نہیں ہوتے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *