
نئی دہلی ،25اگست (میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباءکے ذریعہ اپنے مطالبات کولے کر پیر کوکیمپس واقع مرکزی کینٹین پر شروع کیا احتجاجی دھرنہ مظاہرہ منگل کو بھی جاری رہا۔ طلبہ تنظیموں – نیشنل اسٹوڈنٹس یو نین آف انڈیا (این ا یس یو آئی ) اور اسٹوڈنٹس فیڈ ریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کا دعویٰ ہے کہ بے تحاشا بدعنوانی اور بے ضابطگیاں یونیورسٹی کے دا خلے کے عمل کو متاثر کر رہی ہیں۔ طلباءاسپاٹ ایڈ میشنز کے حوالے سے مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام لگا رہے ہیں اورغیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔حالانکہ یونیورسٹی کا مو ¿قف ہے کہ بدعنو انی اور بے ضابطگیوں کے الزامات غلط ہیں۔
طلباءنے الزام لگایا کہ کم رینک والے امیدواروں کو اعلیٰ رینک والے امیدواروں پر داخلہ دیا گیا اور اسپاٹ رجسٹریشن کے عمل کی شفافیت اور معیار پر سوال اٹھایا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسپاٹ دا خلے آن لائن کیے جائیں، جس میں خالی نشستوں، میرٹ لسٹوں اور کٹ آف کا لازمی عوامی انکشاف کیا جائے۔ جموں و کشمیر ریزرویشن کوٹہ کے نفاذ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا، اور امتحانات کے کنٹرولر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔
’اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا‘ (ایس ایف آئی) کی جامعہ یونٹ نے بھی یونیو رسٹی کے اندراج کے عمل میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے ’اسپاٹ ایڈمیشن کے عمل‘ اور ریزر و یشن پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے شفافیت کی کمی کا حوالہ دیا، جبکہ یونیورسٹی نے ان الزامات کو ‘بے بنیاد’ قرار دیا ہے۔حالانکہ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ’اسپاٹ ایڈمیشن پروسیس‘ کو ان سیٹوں کو پر کرنے کے لیے اپنایا جاتا ہے جو باقاعد ہ داخلہ کے عمل (جیسے پہلی، دوسری اور تیسری میرٹ لسٹ) کے اختتام کے بعد خالی رہتی ہیں۔
ایس ایف آئی نے الزام لگایا کہ اہل امیدواروں کو داخلہ دینے سے انکار کر دیا گیا، جبکہ کم رینک والے یا مبینہ طور پر نااہل امیدواروں کو داخلہ دیا جا رہا ہے۔ تاہم، یونیورسٹی کے ایک اہلکار نے ایس ایف آئی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ‘بے بنیاد’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ کا عمل مکمل طور پر شفا ف ہے اور کسی قسم کی ہیرا پھیری ممکن نہیں۔ایس ایف آئی نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی نے کورس کے لحا ظ سے خالی سیٹوں، انتظار کی فہرستوں، یا سیٹوں کو پ ±ر کرنے کے لیے اپنائے گئے معیار کے بار ے میں تفصیلات کو عام نہیں کیا۔
یونیورسٹی میں یہ احتجاج اس وقت ہو رہا ہے جب جامعہ میں داخلہ کا عمل جاری ہے اور ادارہ ملک بھر کے طلباءکو اپنے مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلہ لینے کے لیے ترغیب دے رہا ہے۔ تقریباً ایک ماہ قبل جامعہ نے ایک مضبوط تعلیمی اور تحقیقی ماحول فراہم کرنے کے اپنے عزم پر زور دیتے ہوئے متوقع طلباءکے لیے ایک خوش آئند پیغام جاری کیا۔
No Comments: