Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

زینت محل اسکول ، جعفرآباد میں آئی سی ٹی لیب، اٹل لیب اور ڈیجیٹل بورڈ کا افتتاح

آئی سی ٹی لیب کے ذریعہ طلبہ کو کمپیوٹر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عملی مہارت حاصل ہوگی: زبیر احمد

نئی دہلی،12اگست (میرا وطن نیوز)
جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے زینت محل گور نمنٹ ایس کے وی (اردو میڈیم)جعفرآباد میں آئی سی ٹی لیب، اٹل لیب اور ڈیجیٹل بورڈ کا افتتاح عمل میں آیا۔ سیلم پور کے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد، کونسلر شگفتہ چودھری زبیر اور ڈی ڈی ای ڈسٹرکٹ محمد شار ق نے ربن کاٹ کر جدید تعلیمی سہولتوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ سید ناصر جاوید، ضرار احمد، بزمہ بانو، غزالہ فضل، مسکان خان، راﺅنوید، محمد فیصل، الفیشہ انصاری اور عبداللہ بھی موجود رہے۔
مہمانوں نے اسکول میں جدید تعلیمی سہولتوں کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی، اختراع اور ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسکول کی پرنسپل مسز راجیش نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو تدریس کا حصہ بنانے سے طلبہ کے لیے تعلیم مزید دلچسپ، آسان اور موئثر بنے گی۔تقریب میں محمد دانش ٹی جی ٹی اردو،سید ناصر علی پی جی ٹی انگلش،لتیکا یادو پی جی ٹی اکنامکس سندیپ کمار پی جی ٹی پولیٹیکل سائنس،ڈاکٹر ریاض احمد پی جی ٹی اردو سمیت اسکول کے دیگر اساتذہ اور عملہ بھی موجود رہا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے کہا کہ آئی سی ٹی لیب، اٹل لیب اور ڈیجیٹل بورڈ کا قیام طلبہ کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ آئی سی ٹی لیب کے ذریعے طلبہ کو کمپیوٹر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عملی مہارت حاصل ہوگی، جبکہ اٹل لیب طلبہ میں سائنسی سوچ، تحقیق، تخلیقی صلاحیت اور اختراع کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔
کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے کہاکہ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کی کنجی تعلیم ہے لیکن بدلتے دور کے ساتھ ساتھ ہمیں ٹیکنالوجی پر بھی عبور حاصل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بورڈ کے ذریعے ویڈیوز، تصاویر، اینیمیشنز اور دیگر ڈیجیٹل ذر ائع کو تدریس میں شامل کرکے کلاس روم تعلیم کو مزید موئثر اور دلچسپ بنایا جاسکے گا۔
محمد شارق کا کہناتھا کہ اب دور بدل رہا ہے ٹیکنالوجی کو اگر ہم ساتھ لیکر نہیں چلیں گے تو ہم کہیں نہ کہیں پیچھے رہ جائیں گے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج اسکول میں آئی سی ٹی لیب، اٹل لیب اور ڈیجیٹل بورڈ کا افتتاح عمل میں آیا ہے جس کے ذریعہ اسکول کے بچے بہتر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
اس موقع پر مقررین نے امید ظاہر کی کہ ان سہولتوں کے ذریعے طلبہ کو جدید تعلیم، ٹیکنالوجی، سائنسی سو چ اور اخترا ع کے میدان میں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے اور وہ مستقبل کے تعلیمی و پیشہ ورانہ چیلنجز کا موئثر انداز میں مقابلہ کرسکیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *