Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سرکار بتائے ٹربیونل بل میں دلتوں،قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کےلئے ریزرویشن کیوں نہیں؟

دلتوں ،پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کو ریزرویشن دینے کےلئے بل میں ترمیم کی جائے:سنجے سنگھ

نئی دہلی، 11اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے منگل کو ایوان میں پیش کئے گئے ٹریبونل ریفارمز بل کی مخالفت کی اور اس کی خامیوں کو ملک کے سامنے بے نقاب کیا۔ انہوں نے مر کز ی سرکار سے سوال کیا کہ بل میں دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے لیے کوئی ریزرویشن نہیں ہے ، کیوں؟ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی ان کلاسز کی شرکت نہ ہونے کے برابر ہے۔ آزادی کے بعد سے، قبائلی برادری سے صرف ایک جج رہا ہے۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا کہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کو تمام ٹریبونل میں ریزرویشن دیا جائے اور اس کے لیے بل میں ضروری ترامیم کی جائیں۔
ایوان میں ٹریبونل ریفارمز بل کی مخالفت کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ ہماری مخالفت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جب ہم سیاست میں آئے تو ہم نے مشہور سوشلسٹ لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو پڑ ھا ، جنہوں نے یہ نعرہ دیا تھا کہ سوشلسٹوں نے گرہ باندھ دی ہے، پسماندہ لوگوں کو سو میں سے ساٹھ ملیں گے۔ ہم بابا صاحب ڈاکٹرانہوں نے بھیم را ¶ امبیڈکر کو پڑھا ہے، جنہوں نے یہ نعرہ دیا تھا کہ سماج کے محروم اور استحصال زدہ لوگوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں اور نوکریوں میں ریزرویشن ملنا چا ہیے۔ سرکار سے ہمارا مطالبہ ہے کہ جب یہ ٹربیونل بن رہے ہیں تو یہ بلایک اہم ترمیم کی جانی چاہئے ۔ تمام ٹریبونل میں دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کو ریزرویشن دیا جائے۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا ہم اس بل کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *