Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں آخری دن بھی ایوان میں ہنگامہ آرائی جاری رہی

اسپیکر نے اپوزیشن آپ کے اراکین اسمبلی کو مارشلوں کے ذریعہ ایوان کے باہر نکلوایا

نئی دہلی، 11 اگست(میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی کے مانسون اجلاس کے آخری دن منگل کو ایوان میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی آسانی سے نہیں چل سکی۔جب دو بجے کے بعد پھر کارروائی تب شروع ہوئی تا آپ کے اراکین اسمبلی نے اپنے مطالبات کو لے کر پھر ہنگامہ کھڑا کردیا ۔اس دوران اسپیکر بار بار اراکین اسمبلی کو اپنی سیٹوں پر بیٹھ جانے اور بحث میں حصہ لینے کی گہار لگاتے رہے مگر جب ہنگامہ بڑھتا گیا ،تب اسپیکر نے آپ کے نصف درجن بھر ارا کین کو مارشلوں کے ذریعہ ایوان کے باہر نکلوا دیا ۔اس کے بعد بر سراقتدار کے اراکین نے اپوزیشن
کے اراکین کے خلاف کڑی کارروائی کی اسپیکر سے اپیل کی ۔
اسمبلی ہاو ¿س کا اجلاس منگل کو صبح 11 بجے شروع ہوا۔ ایجنڈے میں رول 280 کے تحت اراکین کی طر ف سے خصوصی ذکر، مختلف بلوں پر غور اور منظوری اور ہندوستان کے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی رپور ٹ پر بحث شامل تھی۔ایوان کودہلی سلیپنگ اینڈ ایٹنگ اسٹیبلشمنٹس (منسوخ) بل، 2026، دہلی کے شہریوں کا وقت کے پابند اور قابل رسائی سروس ڈیلیوری بل، 2026، اور دہلی شہری پناہ گاہ کی بہتری کے بورڈ (ترمیمی) بل، 2026 پر غور کرنے اور اسے پاس کرنا تھا ۔حالانکہ حزب اختلاف دواکے ساتھ چاول گھوٹالے سمیت کئی دیگر مدعوں پر بحث چاہتا تھا ۔
اس سے قبل، مانسون اجلاس کے دوران، ایوان میں مختلف مسائل پرحکمراں اور اپوزیشن بنچوں کے در میا ن اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ دہلی قانون ساز اسمبلی کا مانسون اجلاس، جو 7 اگست کو شروع ہوا، منگل 11 اگست تک شیڈول ہے۔پیر کو بھی ایوان میں ہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد عام آدمی پارٹی کے چھ ایم ایل اے کوایوان سے باہر نکال دیا گیاتھا۔ یہاں تک کہ اجلاس کے پہلے دن بھی صحت کے شعبے میں مبینہ گھوٹالے کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *