Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

لکشمی یوجنا کے فارم کی سفارش کا اختیار ایم سی ڈی کے کونسلروں کو بھی دیا جائے

خواتین کو ارکانِ پارلیمنٹ اور اراکینِ اسمبلی کے چکر لگانے سے نجات دلانا مقصد

سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے اپیل

نئی دہلی،11اگست (میرا وطن نیوز)
دہلی سرکار کی جانب سے خواتین کو ماہانہ 2,500 روپے کی مالی امداد فراہم کرنے والی لکشمی یوجنا کا مقصد معاشی طور پر ضرورت مند خواتین کو مالی سہارا فراہم کرنا اور انہیں خود کفیل بنانے میں مدد دینا ہے ۔ تاہم، اس اسکیم کے تحت درخواست فارم جمع کرانے کے عمل میں سفارش/تصدیق کے لیے ارکانِ پارلیمنٹ (ایم پی) اور اراکینِ اسمبلی (ایم ایل اے) سے دستخط اور مہر حاصل کرنے کی شرط کے با عث متعدد خواتین کو عملی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے دہلی کے وزیراعلیٰ ریکھا گپتاسے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے منتخب کونسلروں کو بھی لکشمی یوجنا کے درخواست فارم پر سفارش/تصدیق کرنے کا باقاعدہ اختیار دیا جائے۔انہوںنے کہا کہ ایک عام خاتون کے لیے اپنے علاقے کے رکنِ پارلیمنٹ یا رکن اسمبلی سے رابطہ کرکے بار بار دفتر یا دیگر مقا ما ت کے چکر لگانا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ خصوصاً بزرگ، بیوہ، اکیلی اور کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے یہ عمل مزید مشکل بن جاتا ہے۔
محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ ایم سی ڈی کے کونسلر اپنے متعلقہ وارڈ میں عوام کے سب سے نچلی سطح پر منتخب نمائندے ہوتے ہیں اور انہیں اپنے علاقے کے بہت سے خاندانوں، خواتین اور مقامی مسائل کے بارے میں براہِ راست معلومات ہوتی ہیں۔ اس لیے اگر سرکار ایم پی اورایم ایل اے کو فارم کی سفارش یا تصدیق کا اختیار دے سکتی ہے تو اسی نظام میں ایم سی ڈی کونسلروں کو بھی شامل کرنے سے درخواست گزار خواتین کے لیے سہولت پیدا ہوگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *