
نئی دہلی،10اگست (میرا وطن نیوز )
گزشتہ روز ایم سی ڈی پارک، نور نگر اوکھلا سے ایک جلوس علم مبارک برآمد ہوا۔جس کا آغاز سہ پہر حد یث کسا ءسے ہوا، بعد میں متعدد شعراء نے پیش خوانی کی۔سوز، سلام و مرثیہ شوکت جارچوی نے پیش کئے، جبکہ مجلس عزا کو مولانا سیدکلب رشید رضوی نے خطاب کیا۔
بعد مجلس جلوس علم مبارک برآمد ہوا جو مقررہ راستوں تکونہ پارک، جامع میٹرو اسٹیشن، بٹلہ ہاو ¿س چوک، نفیس روڈ ہوتا ہوامسجد مصطفی جوگا بائی ایکسٹینشن میں جا کر اختتام پذیر ہوا۔ جلو س میں انجمن عباسیہ نوگا واں سادات،دہلی،انجمن تنظیم ماتم امروہہ، دہلی،انجمن صاحب الزمان اوکھلا،انجمن مہدی،چھولس سادات،دہلی اورانجمن نورِ عباس،شاہین باغ نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔
جلوس میںمقامی رکن اسمبلی امانت اللہ خان بھی اپنی ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔ان کی ٹیم تبرک و سبیل تقسیم کرتی نظر آئی۔ سابق کونسلر شعیب دانش بھی بٹلہ ہاو ¿س چوک پر اپنی ٹیم کے ساتھ عزاداروں کی خدمت میں مصروف نظر آئے۔اس علاوہ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ تبرک،پانی، شربت اور چائے کا انتظام کیا گیا تھا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران پولیس انتظامیہ بھی چا ق و چوبندنظر آئی۔ جلوس کے کنوینرسید محمد محسن نے جلو س میں شر کت کرنے والے عزاداروں، انجمنو ں ، انتظامیہ اور علاقے کی سماجی و سیاسی شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
No Comments: