Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں چہلم حضرت امام حسین ؑکے موقع پر سبیل کا اہتمام

راہگیروں، طلبہ، اساتذہ، ملازمین اور آنے جانے والوں میں شربت تقسیم

وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی کی شرکت

نئی دہلی،5اگست(میرا وطن نیوز)
چہلمِ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروکٹوریل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جامعہ کے ایڈمنسٹریٹوبلاک کے گیٹ نمبر 15 پر ایک سبیل کا اہتمام کیا گیا، جہاں راہگیروں، طلبہ، اساتذہ، ملازمین اور دیگر آنے جانے والوں میں شربت تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف، رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی، ناظم دینیات اور ڈین ہیومنٹیزاور لینگویجز پروفیسر اقتدار محمد خان، ڈین، فیکلٹی آف لاءپروفیسر غلام یزدانی، ہیڈ، شعبہ معاشیا ت، پرفیسر مرزا علیم بیگ، ڈین، سوشل سائنسز: پروفیسر زبیر مینائی؛ ڈائریکٹر، آئی کیو اے سی پروفیسر رفعت پروین، پرووسٹ، جموں و کشمیر گرلس ہاسٹل پروفیسر نکہت منظور؛ ڈین، ایلومنائی: پروفیسر آصف حسین،سربراہ، شعبہ فورن لینگویجز پروفیسر محمد فیض اللہ خان؛ ڈپٹی پرووسٹ ڈاکٹر محسن علی، ہیڈ شعبہ پینٹنگ ڈاکٹر شاہ ابوالفیض، ڈائریکٹر ویسٹ ایشین اسٹڈیز پروفیسر ہمایوں اختر نجمی ، گیمس و اسپور ٹس کے ڈائریکٹر ، پروفیسر نفیس احمد ،ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کے لائبریرین ڈاکٹر وکاس سیتارام ناگرا لے، پرنسپل، جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول: ڈاکٹر محمد ارشدخان ، سیکورٹی ایڈوائزر سید عبدالرشید ، اسسٹنٹ لائبریرین جان میر ،اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمنسٹریشن ہر ی نارائن سنگھ سمیت جامعہ کے متعدد افسران، اساتذہ اور ملازمین نے شرکت کی۔
معزز مہمانوں نے پروکٹوریل ٹیم کی اس سماجی و فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے خدمتِ خلق، اخوت اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کی ایک قابلِ تحسین مثال قرار دیا۔ چیف پراکٹر پرفیسر اسعد ملک نے اس موقع پرسبھی ڈپٹی پراکٹر و اسسٹنٹ پراکٹروں کی جانب سے وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف ،رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی اور تمام مہمانان کرام اور شرکہ کاتعاون پر اظہار تشکّر کیا۔ سبیل کے انعقاد میں پروکٹوریل ڈپارٹمنٹ کے تمام اراکین نے بھرپور تعاون کیا اور انتہائی خوش اسلوبی سے راہگیروں اور شرکاءکو شربت پیش کیا۔ اس موقع پر محبت، بھائی چارے، ایثار اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو اجاگر کیا گیا، جو واقعہ کربلا کی عظیم تعلیمات کا اہم پیغام ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *