Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے پی ایم -ادے اسکیم کے مو ¿ثر نفاذ کےلئے مرکز سے مانگے 100 کروڑ

ریکھا گپتا نے مرکزی وزیرہاو ¿سنگ اور شہری امور منوہر لال کو لکھا ہے خط

نئی دہلی، 12 جولائی(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مرکزی وزیرہاو ¿سنگ اور شہری امور منوہر لال کو خط لکھا ہے، جس میں ترمیم شدہ پی ایم -ادے (پردھان منتری – دہلی آواس ادھیکار یوجنا میں غیر مجاز کالونیوں) کے مو ¿ثر نفاذ کے پہلے مرحلے کے لیے مرکزی سرکارسے 100 کروڑ روپے کی مالی امداد کی درخواست کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زور دیا ہے کہ یہ فنڈز زمینی سروے اور نقشہ سازی کے جدید نظام ‘در شٹی’ کے قیام، ضلعی سطح پر پی ایم -ادے سیل قائم کرنے اور وسیع عوامی بیداری مہم چلانے کے لیے دستیاب کرائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر مجاز کالونیوں کے مکینوں کو جائیداد کے حقوق دینے کے عمل نے 6 اپریل کو مطلع شدہ نظرثانی شدہ ضوابط کے تحت ایک نئی قانونی بنیاد حاصل کر لی ہے۔ مزید برآں، غیر مجاز کالونیوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے ‘جیسی ہے جہاں ہے’ کی بنیاد پر عمل درآمد سے لاکھوں لوگوں کے جائیداد کے حقوق کے حصول کا عمل آسان اور موثر ہو جائے گا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ دہلی سرکار کے ریونیو ڈپارٹمنٹ کو پی ایم-ادے اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نئی ذمہ داریوں کے تحت، محکمہ محصولات کو دہلی کے تمام 13 اضلاع میں پی ایم -ادے سیل قائم کرنے کی ضرورت ہے، جس کی قیادت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس (اے ڈی ایم ایس ) کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *