Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور احساس این جی او کے درمیان سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط

سرکار، صنعت اور سماجی تنظیموں کے درمیان تعاون اورپانی کے پائیدار انتظام کو نئی جہت دے گا

نئی دہلی، 10 جولائی(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی موجودگی میں ’کیچ دی رین‘ اقدام کے تحت اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل )، ڈائر یکٹو ریٹ آف ایجوکیشن اور احساس این جی او کے درمیان جمعہ کو ایک اہم سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت، دہلی بھر کے 75 سی ایم-رائز اسکولوں میں بار ش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا منصوبہ لاگو کیا جائے گا۔اس موقع پرکابینہ وزیر تعلیم آشیش سود ،پرویش صاحب سنگھ اور منجدر سنگھ سرسا اور آئی جی ایل کے عہدیدار موجود تھے۔
اس منصوبے کو آئی جی ایل کے سی ایس آر اقدام کے ایک حصے کے طور پر عمل میں لایا جائے گا، جس میں اسکول کے احاطے میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے موجودہ نظاموں کا آڈٹ اور بحالی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے نئے نظاموں کی تنصیب شامل ہے۔ مز ید برآں، طلباءماور اساتذہ کے لیے پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی آگاہی پر مرکوز پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *