Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے نتن گڈکری سے مانڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی اپیل کی

اس سڑک کو این ایچ اے آئی کے دائرہ کار میں لانے پر غور کیا جانا چاہیے

نئی دہلی، 10 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری کو خط لکھ کر جنوبی دہلی میں مانڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے اور اس کی ترقی کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سونپنے کی درخواست کی۔
اپنے خط میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تقریباً 8.8 کلومیٹر طویل منڈی روڈ دہلی-این سی آر میں ایک اہم ااسٹریٹجک روڈ کوریڈور ہے۔ یہ چھتر پور میٹرو اسٹیشن کے قریب مہرولی-گروگرام روڈ (این ایچ-148اے) کو دہلی-ہریانہ کی سرحد پر گروگرام-فرید آباد روڈ سے جوڑتا ہے۔ یہ سڑک قومی دارالحکومت علاقہ دہلی اور گروگرام اور فرید آباد کے پڑوسی اقتصادی مراکز کے درمیان ایک اہم لنک کا کام کرتی ہے۔یہ بین ریاستی ٹریفک کے ہموار بہاو ¿ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے خط میں یہ بھی بتایا کہ یونیفائیڈ ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ سینٹر (یو ٹی ٹی آئی پی ای سی) کی گورننگ باڈی نے 27 ستمبر 2023 کو منعقدہ اپنے 68ویں اجلاس میں منڈی روڈ کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اس کی وسیع اور جامع ترقی کی تجویز کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منڈی روڈ کی سٹریٹجک اہمیت، موجودہ اور مستقبل کی ٹریفک کی مانگ اور اس کا نیشنل ہائی وے 148A سے براہ راست تعلق کو دیکھتے ہوئے اس سڑک کو این ایچ اے آئی کے دائرہ کار میں لانے پر غور کیا جانا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر سے منڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے اور اس کی ترقی کی ذمہ داری این ایچ اے آئی کو سونپنے کی درخواست کی تاکہ ایک مربوط ترقیاتی منصوبہ تیار کیا جا سکے، یکساں انجینئرنگ معیا رات کو اپنایا جا سکے، اور اس اہم راہداری کے لیے بروقت اپ گریڈ کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام روزانہ اس راستے کا استعمال کرنے والے مسافروں کو بہتر اور زیادہ قابل رسائی سفری سہولیات فراہم کرے گا۔ مزید برآں، دہلی-این سی آر خطہ میں رابطہ مضبوط ہوگا، اور علاقا ئی اقتصادی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔ انہوں نے مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر گڈکری پر زور دیا کہ وہ اس اہم مسئلہ پر مثبت غور کریں اور اس معاملے کو آگے بڑھانے میں ان کے مسلسل تعاون کی توقع ظاہر کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *