Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تغلق آباد اسمبلی حلقہ کی کچی بستی میں تعمیر کئے عوامی سہولت کمپلیکس

بدھوڑی نے کھجور ی روڈ پر سڑک اور نالوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

نئی دہلی،28جنون (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے تغلق آباد اسمبلی حلقہ میں سب سے بڑی کچی بستی ، اندرا کلیان وہار (اوکھلا فیز-1) میں 66 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے سب سے بڑے عوامی سہولت کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس کمپلیکس میں کل 60 یونٹ ہیں، جن میں 30 مردوں کے لیے اور 30خواتین کے لیے ہیں۔دہلی سرکار نے کچی آبادیوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 700 کروڑ روپے کی منظو ری دی ہے۔
اس موقع پر کونسلر ممتا پون پرتاپ سنگھ بھی موجود تھیں۔انہوں نے ایم ایل اے رام سنگھ نیتا جی اور کونسلر ہیم چند گوئل کے ساتھ مولڑبند ایکسٹینشن میں مین کھجور ی روڈ پر سڑک اور نالوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس پروجیکٹ کو ایم سی ڈی 1.5 کروڑ کی لاگت سے انجام دے رہا ہے۔ تقریب میں ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور مقامی لوگ موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *