Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جو اپنی اصلاح نہیں کرسکتا، وہ قوم کی قیادت کا حق دار نہیں: مولانا محمود اسعد مدنی

جمعیت علماءہند صوبہ دہلی و متحدہ میوات کے ذمہ داران کا دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

نئی دہلی، 27 جون (میرا وطن نیوز )
جمعیت علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ جو اپنی اصلاح نہیں کرسکتا، وہ قوم کی قیاد ت کا حق دار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءہند اب ایسے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جہاں نام کی بنیا د پر نہیں بلکہ خدمت اور عملی کارکردگی کی بنیاد پر پہچان ملے گی۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ ہر مسئلے کے لیے مرکزی دفتر کی طرف دیکھنے کے بجائے مقامی سطح پر مضبوط، تربیت یافتہ اور باصلاحیت ٹیمیں تیار کی جائیں تاکہ گاو ¿ں اور محلوں کی سطح پر ہی معاشرے کے مسائل کا مو ¿ثر حل ممکن ہو سکے۔
مولانا مدنی نے یہ باتیں مدنی ہال مرکزی دفتر جمعیت علماءہند ، نئی دہلی میں دہلی اور متحدہ میوات کے مثالی اضلاع کے ذمہ داران کے لیے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ 26 اور 27 جون کو منعقد ہونے والے اس ورکشاپ میں دہلی اور متحدہ میوات کے صوبائی ذمہ داران، مثالی اضلاع کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے انتظامی قیاد ت کی ذمہ داری مولانا محمد قاسم نوری قاسمی صدر جمعیت علماءصوبہ دہلی نے انجام دی۔جبکہ الگ الگ نشستوں میں مولانا محمد یحیی کریمی ناظم اعلی جمعیت علماءہریانہ وپنجاب و ہماچل پردیش و دیگر حضرات نے صدارت کی۔
مولانا مدنی نے کہا کہ مضبوط تنظیم صرف دستور یا دفاتر سے نہیں بلکہ کردار سازی، اجتماعیت، خود احتسابی اور تربیت یافتہ کارکنوں سے وجود میں آتی ہے۔ انہوں نے کارکنان کو تلقین کی کہ ’ایک اور ایک دو نہیں بلکہ گیارہ بنیں‘، ایک دوسرے کو آگے بڑھائیں، نئے افراد کو ذمہ داریاں دیں اور مقامی قیادت کو مضبو ط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید سے گھبرانے کے بجائے اسے اپنی اصلاح کا ذریعہ بنایا جائے، کیو نکہ اپنی کمزوریوں کا اعتراف ہی ترقی کی پہلی منزل ہے۔
انہوںنے گھریلو زندگی کے استحکام کو بھی ایک کامیاب سماجی کارکن کی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہو ئے کہا کہ خواتین کی عزت و تکریم، باہمی احترام اور غلطی پر معذرت کرنے کا حوصلہ انسان کی شخصیت کو مزید باوقار بناتا ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ ایک مختصر ڈائری میں اپنے اہم مشاہدات، اہداف اور تنظیمی سرگرمیوں کو نوٹ کریں اور ہر مرحلے پر اللہ تعالیٰ سے دعا اور رجوع کا اہتما م کریں۔
اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح جمعی علماءہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کے خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کی اصل طاقت اس کے تربیت یافتہ، مخلص اور باکردار کارکنان ہیں ، اس لیے تنظیمی تربیت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔ انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ یہا ں حاصل ہونے والی رہنمائی کو اپنے اضلاع تک پہنچا کر جمعیت کے تنظیمی، تعلیمی، رفاہی اور اصلاحی پروگراموں کو مزید مو ¿ثر بنائیں۔ مفتی عمران اللہ نے جمعیت کی تاریخ، خدمات اور اس سے وابستگی کی اہمیت پر نہایت مو ¿ثر خطاب فرمایا۔ مولانا محمد عمر قاسمی نے مساجد کو عبادت گاہ کے ساتھ دینی، تعلیمی اور سماجی مرکز بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور مثالی مسجد کے بنیادی، معیاری اور اختیاری تقاضوں کی وضا حت کی۔
دو روزہ ورکشاپ میں جمعیت علماءہند کے مختلف شعبہ جات اور منصوبوں پر تفصیلی تربیتی پریزنٹیشنز پیش کئے گئے۔ شارف عبداللہ نے ماڈل ولیج، مولانا دلشاد قاسمی نے سد بھاو ¿نا منچ، قاری عبد السمیع نے دینی تعلیمی بورڈ، مولانا معظم عارفی اور مفتی سلیم احمد قاسمی ساکرس نے اصلاحِ معاشرہ اور پری میریج/نکاح کونسلنگ، ڈاکٹر شبیر مشتاق نے شعب خیر، مولانا دلشاد قاسمی نے درسِ قرآن، مولانا محمد قاسم نے شعب جیم، مولانا محمد یاسین جہازی قاسمی نے جمعیت کا تعارف، مفتی محمد سلمان دہلوی نے آسان اور سنت کے مطابق نکاح، مولانا محمد عمر قاسمی نے مثالی مسجد اور مولانا دلشاد قاسمی نے شعب رفیق کے حوالے سے پرزنٹیشن پیش کئے۔
ان پریزنٹیشن سے متعلق عملی ہدایات حافظ محمد یوسف ، مفتی حسام الدین قاسمی،مفتی انصار الحق قاسمی اور محمد عالم نے پیش کیں، جبکہ ائمہ مساجد کی ذمہ داریوں پر قاری محمد اسلم بڈیڈوی نے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ ہر سیشن کے بعد شرکاءکے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے اور عملی رہنمائی کا اہتمام کیا گیا۔
ورکشاپ کی مختلف نشستوں کی صدارت مولانا محمد یحییٰ کریمی ، ماسٹر محمد قاسم، قاری عبدالغفار اور مولانا محمد اخلاق قاسمی نے کی۔ تلاوتِ قرآن کی سعادت مولانا کفایت اللہ ندوی، مفتی ثاقب اور قاری محمد مشتاق لڈماکی نے حاصل کی، جبکہ نعتیہ کلام قاری محمد اسلم بڈیڈوی، قاری محمد مشتاق لڈماکی اور مفتی شفیق نے پیش کیا۔
اختتامی نشست میں مثالی اضلاع کے ذمہ داران نے اپنی اپنی کارکردگی پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ ضلعی سطح پر بھی اسی طرز کے تربیتی ورکشاپ منعقد کئے جائیں گے تاکہ جمعیت کے تنظیمی ، اصلاحی اور رفاہی پروگرام نچلی سطح تک زیادہ مو ¿ثر انداز میں پہنچ سکیں۔جبکہ نظامت کے فرائض مفتی سلیم احمد قاسمی ، مولانا افتاب عالم صدیقی وغیرہ نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ آخر میں مولانا محمد قاسم نوری نے تمام مقررین، مہمانان اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا، اور مولانا محمد اخلاق قاسمی کی دعا پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
ورکشاپ میں مولانا مفتی خلیل احمد قاسمی ،مولانا قاری محمد عارف قاسمی، مولانا قاری احرار الحق جوہر قاسمی موجود رہے۔اس موقع پرمولانا مفتی ذاکر حسین قاسمی نے عزائم کی تفصیل حاصل کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *