Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سانکھنی میں 7 محرم کو شبیہِ تابوت حضرتِ قاسمؑ اور 8 محرم کو شبیہِ جھولاءحضرت علی اضغرؑ کے جلوس بر آمد

9محرم کو درگاہ باب المراد اور درگاہ بیت المراد حسینہ سے شبیہ تابوت حضر ت عباس ؑ علمداربرآمد ہوئے

انجمن حیدری اور انجمن آل اطہر کی جانب 10محرم کو تعزیے بر آمد ہوں گے،پہنچیں گے کر بلا معلی پر

بلند شہر ،25جنون (میرا وطن نیوز )
انجمن حیدریرجسٹرڈ سانکھنی کی جانب سے 7محرم کو مرحوم قاضی حسین بابو جی کے دلت خانہ محلہ قاضیان سے شبیہ تابوت حضرت قاسم ؑبر آمد ہوکر مغل جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوا ۔ 8محرم کو درگاہ بیت المراد حسینیہ سے جھولاءحضرت علی اصغرؑبر آمد ہو کرچھٹی ماتاپر مقبرہ بدربرجیس قدر پر اختتام پذیر ہوا۔ان جلو س کی بر آمدگی کے موقع پر مرثیہ خوانی ماسٹر علی شیر و ہمنوا صاحبان نے کی ۔جبکہ نوحہ خوانی عارف روش، چھو ٹے عارف کربلائی ،مولانامحمد عباس ،شاہد ترابی ،ماسٹر حسین عباس ،حاجی شاکر حسین ،وزیر حسن اور ما تم داروں نے سینہ زنی کی ۔9محرم کو درگاہ شاہ نجف جلوس شبیہ تابوت حضرت عباس ؑبر آمد ہوکر درگاہ با ب زہرہ جبکہ درگاہ بیت المراد جلوس حضرت عباس علمدارؑبر آمد ہو کر مسجد قاضیان میں اختتام پذیر ا۔
10محرم بروز جمعہ بستی کے سبھی عزا خانوں سے تعزیے بر آمد ہوں گے جو اپنے روایتی راستوں سے گزر تے ہو ئے کربلا سانکھنی پہنچیں گے۔ان تعزیہ جلوس میںنوحہ خوانی اور سینہ زنی کے ساتھ قما ،زنجیر اور آ گ کے شعلوں پر ماتم کیا جائے گا۔اس دوران انجمن آل اطہر کربلا پر خیام حسینی سے اپنا مخصوص پرو گر ا م پیش کرے گی۔انجمن حیدری کربلا پر مخصوص پروگرام پیش کرے گی ۔بعد ازاں تعزیہ اور شبیہ تابو ت کربلا میں دفن کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ محرم الحرام کا چاندر نظر آتے ہی بستی سانکھنی ضلع ًبلند شہر واقع عزا خانوںاور امام بارگاہوں میں مجلس سید الشہداءکا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔د ر گاہ شاہ نجف میں مولاناشہوار حسین کاظمی ،درگاہ بیت المرادحسینیہ میں مولانامنور عباس،درگاہ باب المرا داور درگاہ باب زہرا میں مولانا سید ماجد رضا ہلوانوی مختلف مو ضو عات پر فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔اس دوران بستی کے تمام عزا خانوں میں دن را ت مجا لس کا سلسلہ جا ر ی ہے۔اس کے ساتھ ہی بستی کے گھر گھر میں خواتین کی مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *